اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ حسن ظفر نقوی نے کہا ہے کہ شہدائے کربلاء کا ذکر ظلم کے خلاف ایک بڑا جہاد ہے، کیونکہ خانوادہ رسولﷺ کے افراد نے مشکل اور سخت ترین وقت میں حق کا ساتھ دیا اور ظلم کے خلاف عملی جدوجہد کرکے یہ بات واضح کر دی کہ جتنے بھی حالات خراب ہوں، حق و صداقت ہی کو ہر حال میں ترجیح دینا ہے۔ یہ بات انہوں نے اسلامک ریسرچ سینٹر میں عشرہ محرم کی مجلس سے خطاب کے دوران کہی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں کوشش کرنا چاہیئے کہ پیغام حسینی پوری دنیا میں پہنچے، کیونکہ اس وقت ہمارے مسلمان بھائی طرح طرح کی مشکلات میں پھنسے ہوئے ہیں، اس کے علاوہ ظلم، جبر اپنے عروج پر ہے، ہمارے حکمرانوں کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ مسلمانوں کو تباہی سے بچانے کیلئے ان کی درست رہنمائی کریں اور مسلمانوں کے تمام طبقات ہوش و عقلمندی سے کام لیتے ہوئے اپنے دوست اور دشمن کو پہچانیں اور اتحاد اور وحدت کے ساتھ دشمنان اسلام کا مقابلہ کیا جائے۔
.......
/169